اسلام آباد ( صالح ظافر) وزیر اعظم شہبازشریف ، ترک صدر رجب طیب اردگان اور آذربائیجان کے صدرالہام علیوف مشترکہ طورپر آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ باکو میں ہفتے کو منائیں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب تینوںرہنما اس موقع کو مشترکہ طور پر منائیں گےاس کا انکشاف سینئر آذربائیجانی رہنما نے میڈیاکے ساتھ ضیافت میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔