کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد نے بھاری جرمانوں اور دیگر مسائل، خصوصاً گاڑیوں کی عمر کی حد کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس حاجی محمد تواب خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، شرکاء نے کہا کہ بھاری جرمانے ٹرانسپورٹروں پر ناقابل برداشت بوجھ اور معاشی قتل کے مترادف ہیں، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کسی بھی وقت ٹرانسپورٹ سروسز بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔