• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو فرسٹ کلاس تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعزاز

ملتان (سٹاف رپورٹر)اعلیٰ کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو فرسٹ کلاس تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعزاز، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ملتان ریجن میں خدمات انجام دینے والے محنتی، قابل اور فرض شناس پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے ریجنل پولیس آفس ملتان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے ڈسٹرکٹ ملتان کے ممتاز پولیس افسران کو فرسٹ کلاس تعریفی سرٹیفکیٹس پیش کیے۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر اور چیف ٹریفک آفیسر کاشف اسلم بھی موجود تھے، جنہیں ان کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
ملتان سے مزید