• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی تدارک بارے پارکوں میں ہنگامی اقدامات کی ہدایات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈینگی تدارک بارے پارکوں میں ہنگامی اقدامات کی ہدایات جاری ،یہ بات ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے ڈینگی بارے پارکوں کے دورے کے موقع پر کی، اُنھوں نے کہا کہ ڈینگی بارے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پارکوں میں ڈینگی بارے اقدامات اپنا کردار ادا کریں گے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سیل مستعدی سے ذمہ داریاں سر انجام دیں پارکوں میں آنیوالے افراد کےلیے احتیاطی تدابیر آویزاں کی جائیں۔
ملتان سے مزید