• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، اہم فیصلے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین بورڈ فقیر محمد لاکھو کی سربراہی میں بورڈ آف گورنرز کی 197th میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ادارے کے انتظامی و مالی امور سمیت متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ میٹنگ میں بورڈ آف گورنرز کے معزز ارکان چیئرمین اعلیٰ ثانوی و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کرنل (ر) ڈاکٹر سید محمد علمدار رضا، ریجنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر قاضی ارشد حسین صدیقی، ڈائریکٹر آئی ٹی، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد اسد عارفین، سابق ڈی جی پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (ایجوکیشن) مظہر علی صدیقی، سابق کمشنر آئی آر ایس فیڈرل بورڈ آف ریونیو سید شکیل احمد، اور پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول حاجی مرید گوٹھ لیاقت آباد صائمہ فہیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری انٹربورڈ کراچی محمد کاشف صدیقی بھی موجود تھے۔اجلاس میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے بجٹ کی شفاف تیاری، اخراجات میں نظم و ضبط اور وسائل کے مؤثر استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے تمام منصوبے طلبہ کے تعلیمی مفاد کو مدنظر رکھ کر بنائے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید