میامی(اسپورٹس ڈیسک) انٹر میامی کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو میامی کے میئر فرانسس سواریز نے خصوصی تقریب میں ایوارڈ اور شہر کی اعزازی کنجی پیش کی۔ میئر نے میسی کی امریکا، میامی اور فٹبال کیلئے خدمات کو سراہا۔ حال ہی میں میسی نے تین سالہ توسیعی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ 2028 تک انٹر میامی کی نمائندگی کریں گے۔