• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فاسٹ بولر عرفان پر بال ٹیمپرنگ کیلئے آسٹریلیا میں پابندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہونے پر 5 میچز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق امپائرز نے وکٹوریا پریمیئر شپ میچ کے دوران بال کی حالت خراب کرنے پر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا، کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل نے جرم ثابت ہونے پر پابندی کا فیصلہ کیا ،عرفان جونیئر آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں، عرفان جونیئر پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں ۔
اسپورٹس سے مزید