• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، بجلی کے گردشی قرضوں میں کمی کیلئے سمری منظور

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے شعبے ( پاور سیکٹر ) کے گردشی قرضوں میں کمی کیلئے سمری منظور کرلی،گردشی قرضوں کی ادائیگی کےلیے 659 ارب64 کروڑ 60لاکھ روپے کی حکومتی گارنٹی کی منظوری  و اجلاس میں ترسیلات زر اقدامات( ایچ آر آئی ایس ) کی سکیموں کی مرحلہ وار خاتمےکی منظوری دے دیتوانائی سیکٹر میں اصلاحات اور واجبات کے تصفیے کے فریم ورک، پاور سیکٹر میں مالی استحکام اور لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کی منظوری بھی دیدی،ای سی سی نے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کو قرضےکی ادائیگی کے بعد کا ٹائم فریم طلب کرلیا،خزانہ ڈویژن کو لیٹر آف کمفرٹ جاری کرنے کا اختیار بھی دیدیا ،بجلی کے شعبے کے گردشی قرضوں کی ادائیگی کےلیے 659 ارب64 کروڑ 60لاکھ روپے کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دی ، یہ گارنٹی1225ارب روپے کے گردشی قرضے کی ادائیگی کیلئے بنکوں سےقرضے کی فراہمی کیلئے دی گئی، گارنٹی پاور ہولڈنگ کی لمیٹڈکے قرضے کی ادائیگی اور آئی پی پیز کی مقررہ تاریخ سے زیادہ ہونیوالی ادائیگیوں کےلیے استعمال ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید