• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، سہیل آفریدی اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کے امن کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں وجوانوں کے بارے ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید