کراچی ( اسٹاف رپورٹر )روڈ سائڈ اور فٹ پاتھوں پر قائم چائے خانوں اور ہوٹلو ں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی کارروائی جاری ہے،پیپلز چورنگی پر کیفے پیالہ سیل کرد یا گیا، ضلع وسطی میں سپر مارکیٹ میں 10 دکانیں اور ایک ماشااللہ ہوٹل سیل کیا گیاہے نارتھ ناظم آباد سب ڈویژن میں پیپلز چورنگی کے قریب واقع پیالہ ہوٹل کوسیل کر دیا گیا ہوٹل سڑک پر تجاوزات کر کے چلایا جارہا ہے اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد نے کے ایم سی کے ساتھ مل کر ضیا الدین چورنگی کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔ ضلع ملیر میں بن قاسم سب ڈویثرن میں N-5 نیشنل ہائی وئے پر کارروائی کر کے وائر لیس گیٹ تک کوئٹہ ہوٹل سیل کر دیا گیا اور ہوٹل کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ زیب النساء اسٹریٹ اور عبداللہ ہارون روڈ پر زینب مارکیٹ سے کوآپریٹو مارکیٹ تک تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا کارروائی میں دس اسٹالز اور پتھارے ہٹاے گئے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔داود پورہ روڈ مینسفیلڈ اسٹریٹ اور بوہری بازار پر دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے ٹاون انتظامیہ اور پولیس کے عملہ کو نگرانی کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔