کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت کے امیر ترین مخیر حضرات کے عطیات میں ریکارڈ اضافہ، مخیر شخص کا تعلیم کیلئے27ارب8کروڑ کا عطیہ، دوسرے نمبر پر6 ارب 26کروڑ، تیسرے نمبر پر آنے والے نے4ارب 46کروڑ روپے دیئے، 2025 میں عطیات 32ہزار 701کروڑ روپے( 10 ہزار 380کروڑ بھارتی روپے)تک پہنچ گئے، تعلیم بدستور سب سے زیادہ ترجیحی شعبہ رہا۔شیف نادار8ہزار 553کروڑ کیساتھ( 2708کروڑ بھارتی روپے) سرفہرست، امبانی، اڈانی، برلا اور بجاج خاندان بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔بھارتی مخیر حضرات کے عطیات میں 2025کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے، جب ملک کے امیر ترین افراد نے مجموعی طور پر 32ہزار 701کروڑ روپے( 10ہزار 380 کروڑ بھارتی روپے)عطیہ کیے۔ ایڈل گیوہورن انڈیا فلاحی فہرست 2025 کے مطابق ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے بانی شیف نادار اور ان کے خاندان نے8ہزار 553کروڑ ( 2708کروڑ بھارتی روپے) دے کر مسلسل چوتھی بار بھارت کے سب سے زیادہ فیاض شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے نمبر پر مکیش امبانی اور ان کا خاندان 626 کروڑ روپے(تقریباً 1978 کروڑ پاکستانی روپے ) کے عطیات کے ساتھ رہے، جب کہ بجاج خاندان نے 446کروڑ1) ہزار 409کروڑ پاکستانی روپے)، کمار منگلم برلا نے 440 کروڑ(1 ہزار 390 کروڑ پاکستانی روپ)، اور گوتم اڈانی نے 386 کروڑ روپے (1ہزار 220کروڑ پاکستانی روپے) عطیہ کیے۔ رپورٹ کے مطابق صرف سرفہرست دس افراد نے ہی مجموعی طور پر 5834کروڑ روپے (18ہزار 435کروڑ پاکستانی روپے) دیے، جو کل رقم کا 56 فیصد بنتا ہے۔فہرست میں ہندوجا خاندان، نندن نلکن، روہنی نلکنی، سودھیر اور سمیر مہتا، اور سائرَس و عدار پوناوالا بھی شامل ہیں۔