• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوٹمز میں گرین انوویٹ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے زیرانتظام بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں گرین انوویٹ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان تھے ماہرین تعلیم و محققین نے کہا کہ پانی زندگی کا بنیادی جز وہے اس کی حفاظت انتہائی ضروری ہے تاکہ زمین پر زندگی کو برقرار رکھا جا سکے پانی کا مناسب استعمال ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ مستقبل میں بھی انسانی بقا کے لیے پانی دستیاب رہ سکےپرووائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر میر وائس کاسی نے کہا کہ بلوچستان کی جامعات معاشرے کی بہتری اور تحفظ کے لئے تحقیقی و تعلیمی صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہیں بیوٹمز ماحولیاتی تحفظ اور پانی کے استعمال اور اسے آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ بنانے کے لئے علمی و تحقیقی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جبکہ نوجوانوں اور طلبا کو اس اہم موضوع کے ادراک اور سنگینی اور روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنے پر آگاہی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے وزیراعظم پاکستان کے وژن کی روشنی میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں بلوچستان کے نوجوان ہمارے دل کے انتہائی قریب ہیں وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے تعلیم، وظائف، لیپ ٹاپ، روزگار، کھیل و دیگر سرگرمیوں پر خصوصی منصوبے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے محفوظ پاکستان، بہترین سہولیات اور مواقع میسر لانا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
کوئٹہ سے مزید