• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، 4 بیکرز سیل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں دکانوں میں صفائی کی ناقص صورتحال، باسی و زائدالمیعاد اجزا کے استعمال، زنگ آلود مشینری اور غیر معیاری بیکری مصنوعات کی تیاری کے شواہد ملنے پرکارروائی کی اور 4 بیکرز کو سیل جبکہ 24 بیکریوں کے مالکان پر جرمانے عائد کیے 18 بیکری یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے بی ایف اے کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران ایکسپائرڈ اجزا، مضر نان فوڈ کلرز اور غیر معیاری تیار شدہ بیکری مصنوعات کی بڑی مقدار بھی برآمد کرکے موقع پر ضبط کر لی۔
کوئٹہ سے مزید