کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (ICT) پولیس کے تین اعلی افسران کے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) میں فوری طور پر تبادلے کر دیے ہیں۔ وفاقی حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری اعجاز احمد کے تین مختلف جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 19 کے پولیس افسر جاوید طارق کو بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر اور گریڈ 18 کے دو پولیس افسران محمد شعیب خان اور شہزاد اکبر کو ایف آئی اے میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تبادلے کیے گئے ہیں۔ ان کی تعیناتی کی مدت کے بارے میں تحریر نہیں کیا گیا ہے۔