• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے، ایم کیو ایم کا جلسہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پ)کے رہنماؤں نے سرجانی ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آثار قدیمہ کا منظر پیش کررہا ہے ،ڈاکٹر فاروق ستار اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں سے حقوق چھین پر واپس لیں گے،سرجانی اور شہر کی ترقی کے نئے باب کا آغاز ہو چکاہے۔ ہفتہ کی شب عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج کے کامیاب جلسے کے شاندار انتظامات پر ایم کیو ایم کے ذمہ داران کو مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جلسے کا انعقاد سرجانی کی عوام سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔سرجانی کے غیور عوام دہائیوں سے ایم کیو ایم کے ساتھ منسلک ہیں۔سرجانی میں تمام اکائیوں کا گلدستہ موجود ہے۔آئی جی سندھ سے ہم کہیں گے کہ سرجانی میں ایک تھانے کا اضافہ کریں۔عوام بجلی کی بندش اور دیگر مسائل سے نبرد آزما ہیں۔عوام شناختی کارڈ کے حصول میں بھی مشکلات کا شکار ہیں ۔کراچی واٹر کارپوریشن یہاں کارکردگی نہیں دکھا پارہا ۔گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی کافی بڑھ چکی ہے، روزگار کے ناکافی مواقع ہیں۔ یہاں عوام کا جم غفیر اپنے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید