کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پرکے فور منصوبے کی لائنیں بچھانے کا آغاز،نیپا چورنگی سےوفاقی اردو یونیورسٹی تک پل کے نیچےعزیز بھٹی پارک کے ساتھ سڑک ٹریفک کے لئےبند کر دی گئی کے فور کے شہر میں آنے والے پانی کی تقسیم کے لئے نیپا چورنگی تا حسن اسکوائر 2.7کلومیڑ طویل 96 اور 72انچ قطر کی دولائینں ڈالی جائیں گی اور یہ کام 10نومبرسے 30 دسمبر تک انجام دیا جائے گا تاہم اسے ایک روز قبل ہی بند کر دیا گیا ہے کراچی واٹر کارپوریشن نے کام سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا اور کہا کےڈبلیو ایس ایس آئی پی یہ پروجیکٹ مکمل کر رہا ہے اس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری یونیورسٹی روڈ کو ایک ساتھ بند نہیں کیا جائے کیا جائے گاجس حصے پر کام ہو گا صرف اسے ہی بلاک کریں گےپیر سے صرف عزیز بھٹی پارک کے ساتھ والی سڑک بند کر رہے ہیں بقیہ یونیورسٹی روڈ کے عزیز بھٹی پل سمیت آنے اور جانے والے دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے کھلے رہیں گےواضح رہے یونیورسٹی روڈ جو پہلے ہی ریڈ لائن منصوبے کے باعث شہریوں کے لئے مشکلات کا شکار بنی ہوئی ہےاب پانی کی لائینیں بچھانےسے ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہو گا کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی نے سڑک بند کرنے سے پہلےمتبادل روٹ کے لئے کوئی موثر آگاہی مہم نہیں چلائی پروجیکٹ ڈائریکٹر عثمان معظم،میڈیا ڈپارٹمنٹ اورشہریوں سے رابطے کے لئے دئے گئے دیگرٹیلیفون نمبر ریسیو نہیں کئے جا رہے تھےاس کام کو معمول کی کارروائی سمجھ کر انجام دینے کی کوشش کی جا رہی ہےجبکہ اس سڑک سے گزرنے والوں اور علاقے کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیاہے۔