• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر نہر میں بچوں کو بچانے کی کوشش میں باپ ڈوب کر جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیرنہر میں ڈوبتے اپنے دوبچوں کو بچانے کے لئے نہر میں کودنے والاباپ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،مقامی افراد نےایک بچے کو باحفاظت اور دوسرے کو تشویشناک میں نہر سے نکال کراسپتال منتقل کردیا ،تفصیلات کے مطابق شمالی بائی پاس ہوٹل کے قریب واقع نہر پر تفریح کے لئے آئی فیملی کے دو بچے نہر میں نہانے کے لیے اتر ے اور ڈوبنے لگے تو ان کا والد اپنے دو بیٹوں کو بچانے کے لیے نہر میں کود گیا ،واقعے کی اطلاع پر مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر 55سالہ مجید خان ولد معروف خان کی لاش ، جبکہ متوفی کے ایک بچہ کو باحفاظت اوردوسرے کو تشویشناک حالت میں نہر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی فیملی کورنگی کی رہائشی تھی، اسپتال لائے گئے بچے کو طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد حالت بہتر ہوتے ہی اہلخانہ اپنے ہمراہ لے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید