• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر و فلسطین میں ظلم کی داستانیں رقم ہیں، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہاہے کے مسئلہ کشمیر ہی برصغیر میں بدامنی کی اساس،تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جب تک کشمیری مظلوموں کو حق خود ارادیت نہیں ملے گا امن قائم نہیں ہوگا کشمیر و فلسطین کے چپے چپے پر ظلم کی داستانیں رقم ہیں صہیونی و ہندوتواسوچ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں عالمی ماحولیاتی استحصال کا دن منانے والے براہ راست انسانی استحصال کا دن منائیں نیویارک میئر کی کامیابی،سفاکیت اور ظلم کی ہار کے مترادف اور سامراج کےلئے نوشتہ دیوار ہے، انہوں نے کہا کہ برصغیر میں بدامنی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر ہے جب تک کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا امن قائم نہیں ہوسکے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید