• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر چلنے والے ہوٹلوں اور چائے خانوں کیخلا ف مہم جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر غیر قانونی طور پر چلنے والے ہوٹلوں اور چائے خانوں کیخلا ف مہم جاری ہے، ضلع وسطی میں مزیددو ہوٹلز سر بمہرکر دیئے گئے، کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف کارروائی کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے ان کوششوں سے فٹ پاتھوں پر پیڈسٹرینز کو پیدل چلنے کی سہولت فراہم ہوگی،ڈپٹی کمشنر وسطی کے مطابق ضلع وسطی میں بورڈ آفس ،بفر زون اور نارتھ ناظم آباد میں چائے خانوں اور ہوٹلز کے خلاف آپریشن کیا گیا،بفر زون میں سیکٹر 15 اے فورپر تجاوزات کر کے قائم دکان کو منہدم کر دیا گیا ،ڈپٹی کمشنر کورنگی کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں شوکت عمر اسپتال سے کبوتر چوک تک روڈ سائڈ تجاوزات ، ضلع کیما ڑی میں مدینہ کالونی میں چار ہوٹلز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جو فٹ پاتھوں اور سڑک پر کرسیاں بچھا کر چا ہے خانے چلا رہے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید