• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان لیاری سے گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھتہ خوری اورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث5 ملزمان کوگرفتارکرکےنقلی پسٹل،چوری شدہ موٹرسائیکل اور بھتے کی پرچیاں برآمد کرلیں،ملزمان میں معاذ، عرفان اللہ شاہ، عبدالغفور عرف لال،کریم اوربلال شامل ہیں ، ترجمان سندھ رینجرز کے کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ لیاری گینگ واربلال پپوگروپ کے لیے بھتہ وصولی کا کام کرتے تھے اور شیر شاہ کے گوداموں اورلیاری کے مختلف علاقوں میں تاجروں اوردکانداروں سے بھتہ وصولی ، کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتارملزمان شہریوں کو ڈرانے،دھمکانے کے لیے نقلی پسٹل کا استعمال کرتے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید