کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار2 نوجوان جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک اے ،کےالیکٹرک آفس کے قریب رکشا اور موٹرسائیکل کے تصادم میں 20سالہ شاہ زیب ولد شہبازجاں بحق اور 25سالہ جہانزیب علی ولد فضل کریم شدید زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق حادثے میں بھانجا جاں بحق اورماموں زخمی ہوا،سائٹ ایریا میٹرو شاپنگ سینٹرکے قریب رکشا کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 24 سالہ آصف ولد اقبال جاں بحق ہو گیا ،متوفی نوجوان کا آبائی تعلق مظفر گڑھ سے تھا،پولیس کے مطابق موٹرسائیکل رکشا ڈرائیور کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹاؤن تھانہ کی حدوداسماعیل جوکھیو گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے25سالہ لعل خان زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے واقعہ کو ذاتی دشمنی قرار دیتےہوئے تفتیش شروع کردی ،لیاقت آبا د نمبر تین میں واقع گھر کے اندر موجود چار سالہ منہا دخترفضل اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، منگھوپیر تھانہ کی حدود کنواری کالونی میں اندھی گولی لگنے سے 7سالہ سدیش ولد عبدالخالق زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،میمن گوٹھ تھانہ کی حدود جمعہ جوکھیو گوٹھ ڈملوٹی روڈ نمبر 7 کے قریب اندھی گولی لگنے سے 25 سالہ صالح محمد زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔