لاہور(خبرنگار) پنجاب ٹورازم فورس کی جانب سے شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان اور ہمارے قومی ہیرو ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جاوید منزل، لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد پنجاب ٹورازم فورس کے دستے نے شاندار پریڈ اور سلامی پیش کی۔ علامہ اقبالؒ کے پوتے منیب اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ قومی ہیرو کے درجات کی بلندی اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ یومِ اقبال کے موقع پر پنجاب ٹورازم فورس نے عہد کیا کہ وہ اقبال کے افکار،صداقت، عدالت اور شجاعت کو اجاگر کرتے ہوئے وطن کی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بنائے گی۔