لاہور(جنرل رپورٹر)شاعرِ مشرق، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے 148ویں یومِ پیدائش کے موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے مزارِ اقبالؒ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعا کی۔ پروفیسر محمود ایاز نے اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبالؒ کی شاعری اور فکر انگیزی نوجوانوں میں خودی، خودداری اور عقابی روح کو جگانے کا درس دیتی ہے۔ علامہ اقبالؒ نے مسلمانوں کی اجتماعی جدوجہد اور خود ارادیت کے لیے اہم کردار ادا کیا اور ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی تلقین کی۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اقبالؒ کے پیغام کو صرف الفاظ تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ علامہ اقبالؒ کے فکری ورثے کو عام کرنے کی کوششں کو جاری رکھے گیں۔