لاہور(خبرنگار) سیکنڈری بورڈ لاہور میں انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات جعلی امیدوار امتحان دیتے پکڑا گیا۔کمپیوٹر سائنس کے پرچے میں رولنمبر 250696 فرحان سجاد کی جگہ جعلی امیدوار اظہر اشفاق ولد اشفاق خان امتحان دے رہا تھا۔ کمسٹری کے پیپر میں رولنمبر 201270 زربفت کی جگہ جعلی امیدوار کومل امتحان دے رہی تھی کیمسٹری کے پیپر میں رولنمبر 201278 مریم طارق کی جگہ جعلی امیدوار عدیلہ امتحان دے رہی تھی۔ دوران چیکنگ کنٹرولر سکواڈ نے شک پڑنے پر مذکورہ امیدوار کی شناخت چیک کی۔