لاہور (کرائم رپورٹر)رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کی دعا کے بعد موٹر وے پولیس سنٹرل ریجن کی جانب سے ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اجتماع کے شرکاء کی واپسی کے دوران موٹر ویز پر اضافی موبائلز اور افسران تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ترجمان نے اجتماع کے شرکاء سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ سفر احتیاط برتیں اور موٹروے کی کیرج وے پر کسی صورت نہ رکیں۔