• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا، میدہ ، چوکر ،گندم کی غیر مساوی تقسیم، فلور ملز انڈسٹری شدید بحران کا شکار

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق چیئرمین عبدالرؤف مختار نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے اپیل کی ہے کہ آٹا، میدہ اور چوکر کی بین الصوبائی ترسیل اور سرکاری گندم کوٹے کی غیر مساوی تقسیم کے باعث ضلع رحیم یار خان کی فلور ملز انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے، جس کا فوری نوٹس لیا جائے۔جنوبی پنجاب کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ آٹا، میدہ اور چوکر کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی آئین پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کے سراسر خلاف ہے۔ ان پابندیوں کے باعث رحیم یار خان کی فلور ملز کی پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ سرکاری گندم کا کوٹہ چند پسندیدہ اضلاع اور مخصوص فلور ملز کو غیر شفاف طریقے سے جاری کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب صرف لاہور کی نہیں بلکہ پورے پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہیں اور ہر ضلع کو یکساں حقوق اور وسائل ملنے چاہئیں۔
لاہور سے مزید