ملتان (سٹاف رپورٹر )ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں ، ان کی علامہ اقبال کی تعلیمات کے مطابق صحیح خطوط پر رہنمائی کرنا ہمارا ملی فریضہ ہے، نوجوانوں نے ملک و قوم کی باگ ڈورسنبھالنی ہے،ان میں جذبہ حب الوطنی کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے، اسی مقصد کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ علامہ اقبال کانفرنس 2025 کا انعقاد فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے 11 نومبر منگل کو صبح 10 بجے آڈیٹوریم یونیورسٹی گیلانی لا کالج بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں کیا جا رہا ہے جس میں ماہرین تعلیم، علمی، ادبی، مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات شریک ہوں گے ۔