ملتان (سٹافرپورٹر) ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے 402 ایمرجنسیز کو ریسپانڈ کرتے ہوئے 415 افراد کو ریسکیو کیا، ان ایمرجنسیز میں 382 ملتان شہر، 12 شجاع آباد جبکہ 8 جلالپور پیر والا میں رپورٹ ہوئیں،اس دوران 107 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 100 ملتان، 4 شجاع آباد اور 3 جلالپور پیر والا میں پیش آئے، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 261 رہی جن میں 249 ملتان، 7 شجاع آباد اور 5جلالپور پیر والا میں اٹینڈ کی گئیں،اسی طرح 3فائر ایمرجنسیز، 9 کرائم انسیڈنٹس، 0 ڈراؤننگ کیساور 19متفرق ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں، مجموعی طور پر 392 افراد کو ملتان، 12 کو شجاع آباد اور 11 کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا،یوں ضلع بھر میں 415 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔