• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کی آڑ میں تاجروں کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیںمرکزی صدر قومی تاجر اتحاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) قومی تاجر اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے کہا ہے کہ تجاوزات کی آڑ میں تاجروں کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اگر پیرا فورس نے اپنا رویہ درست نہ کیا اور مارپیٹ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو تاجر برادری پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہو جائے گی، یہ بات انہوں نے قومی تاجر اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں ملک اکرم سگو، شیخ محمد شفیق، ملک مقبول کھوکھر، ملک اقبال جاوید، محمد کفایت صدیقی، محمد یعقوب مغل، بابا طارق بھٹی، ملک امجد سیال، شیخ محمد سلیم، ملک عبدالرحمن، ملک تنویر اعوان، خواجہ فہیم صدیقیاور شیخ محمد عمر سمیت متعدد تاجر رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر سلطان محمود ملک، ملک اکرم سگو اور شیخ محمد شفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجر برادری ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتی آئی ہے مگر اس کے باوجود تاجروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید