ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں یوم اقبال کے موقع پر تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا،طلبہ نے اقبال کے فلسفہ خودی پر پرجوش تقاریر میں پیغام دیا کہ ہم نوجوانوں کو آج کے مشکل دور میں پریشان نہیں ہونا بلکہ اقبال کے شاہین کی طرح اپنا جہاں خود بنانا ہے، اس موقع پرڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عثمان جمشید اور ڈاکٹر عمر اکرم نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں کو خودی، حوصلے اور عمل کا راستہ دکھایا، علامہ اقبال کے افکار آج بھی ملت اسلامیہ کے لیے روشنی کا مینار ہیں، اس موقع پر ڈاکٹر آکاش فاطمہ، ڈاکٹر رانا نعیم طور سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔