ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تجارت‘ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کے زیر اہتمام اجالا فری سکول اور کریڈیبل ایجوکیشن سسٹم اینڈ کالج کے اشتراک سے مصورپاکستان، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومولادت کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت صدر انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان طاہرہ نجم نے کی جبکہ پروین نیاز، بلقیس زاہد اور ڈائریکٹر کریڈیبل ایجوکیشن سسٹم اینڈ کالج محترمہ فرزانہ کوثر نے بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی،تقریب میں طالبات نے شاعرمشرق کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، طاہرہ نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبالؒ برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم مفکر، شاعر اور رہنما تھے جنہوں نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانوں میں خودی، خوداعتمادی اور عمل کا پیغام دیا،ان کی تعلیمات آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں،تقریب کے اختتام پر یو م اقبال کی مناسبت سے خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔