ملتان (سٹاف رپورٹر) شجاع آباد کینال ڈویژن کا عبدالرؤف نے بطور ایکسیئن چارج سنبھال لیا اور چارج سنبھالنے کے بعد کام شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایکسیئن عبدالرؤف نے کہا ہے کہ بند نہروں کی فوری بحالی اور کاشتکاروں کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے، اس لیے محکمہ انہار کینال شجاع آباد کے اہلکار کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں جو ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہ مقررہ مدت میں مکمل کرینگے، دریں اثناء ایکسیئن انہار شجاع آباد نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور اس موقع پر کاشتکاروں سے کی گئی ملاقات میں کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل کے حل کو فوری یقینی بنایا جائے گا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔