ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک سمیجہ آبادسیکٹرملتان کے زیراہتمام شمولیتی کیمپ لگایا گیا جس میں صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین صدرمشائخ ونگ ملتان،صاحبزادہ سرفراز رسول اویسی صدر تاجر ونگ، علامہ مفتی شوکت فیضی،علامہ تنویر سعیدی،میاں سجادانصاری،حاجی کامران، زین شاہ، ڈاکٹر رانا محمد اسلم ،علامہ قاری لیاقت سعیدی،محبوب خان قادری، کاشف عطاری، سلطان قادری ،ندیم انصاری ، رانانفیس، مرزا دانش ارشد میڈیا کوآرڈینیٹر،چوہدری راشدانصاری اور دیگر قائدین کارکنان شریک ہوئے، صوبائی ناظم اعلیٰ پاکستان سنی تحریک مرزامحمدارشدالقادری و دیگر مقررین نے کہا کہ ہم قیام امن، استحکام پاکستان، اورپاکستان کی سالمیت کے لئے ہردم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔