• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سیلاب سے بچاؤ اور پانی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے آگہی پروگرام

ملتان (سٹاف رپورٹر) روشنی ویلفیئر آرگنائزیشن، کوئیکا اور واسا ملتان کے باہمی اشتراک سے ایم سی سکول ٹیناں والی کھوئی میں شہری سیلاب سے بچاؤ اور پانی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے آگہی پروگرام منعقد کیا گیا، پروگرام میں بڑی تعداد میں علاقے کے عوام، اساتذہ اور طلبہنے شرکت کی، اس موقع پر کم یانگ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر شہری مسائل کا حل ممکن نہیں، ریحان گل نے واسا کی کارکردگی، منصوبہ بندی اور شہری سیلاب سے نمٹنے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شرکاکے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔
ملتان سے مزید