ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب نے تباہی کی نئی داستان رقم کر دی ہے،سیلاب سے اب تک پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30فیصد مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں،ہزاروں ایکڑ پر کاشت شدہ کپاس اور گندم کی فصلیں بھی پانی میں بہہ گئیں جس سے علاقے کی معیشت اور کسانوں کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندان اپنے گھروں اور روزگار کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم پیشگی منصوبہ بندی کریں، بصورت دیگرآئندہ سیلابی صورتحال میں نقصانات ناقابل تلافی ہو سکتے ہیں۔