• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابقتھانہ سٹی جلالپور کے علاقہ میں شفیق کے زیر تعمیرمکان سے تعمیراتی سامان چوری ہوگیا جب کہ اسی تھانے کی حدود سے ریاض کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں رمضان کے جانور چوری کرلئے گئے جب کہ اسی تھانے کی حدود سے مبشر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، سٹی شجاع آباد کے علاقے میںمسلح افراد نے کاشف سے نقدی چھین لی، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں آصف اور مصباح کے موبائل فون چوری ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں مسلح افراد نے اسامہ سے نقدی چھین لی، اسی تھانے کی حدود سے آصف کا موبائل فون اور الطاف کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، تھانہ سیتل ماڑی کی حدود سے مریم اور فاروق کے موبائل فون چوری ہوگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ سے مبشر کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میںمسلح افراد نے ریاض سے نقدی اورموبائل فون چھین لیا، تھانہ پاک گیٹ کے علاقہ سے رحمٰن کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہگلگشت کے علاقہ میں فیصل کے مکان سے سامان چوری کرلیاگیا جب کہ تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے تنویر کا موبائلفون اور احمد کا موٹر سائیکل چوری کرلیاگیا۔
ملتان سے مزید