ملتان (سٹافرپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ایم فائیو سیکٹر ون بیٹ 23 ملتان میں سردیوں کے دوران متوقع دھند کے پیشِ نظر فوگ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ایکسسرسائز کا مقصد کم حدِ نگاہ میں ٹریفک کی مؤثر نگرانی، موٹر وے کی بروقت بندش اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔اس موقع پر ڈی ایس پی بیٹ 23 سید سجاد حیدر شاہ نے بتایا کہ موٹر وے پولیس ہمیشہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران “Safety First” کے اصول پر عمل کو یقینی بنائیں۔