• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، تفصیلات کے مطابق پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو داؤد نے درخواست دی کہ جواد کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے جس نے سامان لینے کے لئے رقم لی اور بدلے میں ایک چیک دیا جو جعلی ثابت ہوا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں، پولیس تھانہ بستی ملوک نے بچے سے بدفعلی کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس کو قدوس نے اطلاع دی کہ اس کے بیٹے کو ملزم نے بدفعلی کا نشانہ بنایا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں جب کہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ سے لڑکی کو اغوا کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ،پولیس کو قاسم نے اطلاع دی کی اس کی بیٹی کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی کی بازیابی کے لئے اقدامات شروع کردیے۔ 
ملتان سے مزید