• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ایجوکیشن، اساتذہ اور دیگر شخصیات کا سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین، سابق سفیر خیام اکبر، سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی، سول سوسائٹی کے کوآرڈینیٹر عادل محمود، میاں نعیم ارشد و دیگر پرنسپل اور ٹیچرز نےسیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر سیف سٹی ملتان ایس پی نصر اللہ وڑائچ نے سیف سٹی ملتان کی ورکنگ، جدید ٹیکنالوجی اور عوامی تحفظ کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی، اس کے علاوہ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی و ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، ورچوئل بلڈ بینک، پبلک سیفٹی ایپ اور پرائیویٹ سیفٹی کیمروں کے انتظام جیسے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
ملتان سے مزید