ملتان (سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں شاعر مشرق، مفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی، تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبالؒ کے افکار آج بھی قوم کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں، خصوصاً نوجوان نسل کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر بننے کے لیے علم، عمل اور خودی کے فلسفے پر عمل پیرا ہونا چاہیے ،تقریب میں طالبات نے علامہ اقبالؒ کی حیات، فکر و فلسفہ اور تحریکِ پاکستان میں ان کے کردار پر مدلل اور جذبے سے بھرپور تقاریر پیش کیں،تقریب سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید اور ڈاکٹر شاہدہ رسول نے بھی خطاب کیا ،علاوہ ازیں یومِ اقبال کے حوالے سے بیت بازی کا ایک رنگا رنگ مقابلہ بھی منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ جات کی طالبات نے حصہ لیا۔ طالبات نے اقبالؒ کی شاعری سے منتخب اشعار پیش کیے بعدازاں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں ۔