ملتان(سٹاف رپورٹر)انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع پیکیجنگ فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی،آگ تھرما پول شیٹس میں لگی جس کے باعث گودام کا بڑا حصہ متاثر ہوا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر فائر وہیکل اور ایمبولینس روانہ کر دی،فائر فائٹنگ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی شروع کیاور آگ پر قابو پا لیا گیا۔