ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکوکے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے 31اکتوبر 2025ء تک ڈیمانڈ نوٹسز اداکرنے والے نیٹ میٹرنگ کنکشنوں کی تنصیب کے لیے1405تھری فیز اے ایم آئی گرین میٹرز کا اجراکردیاہے۔ ڈائریکٹرمیٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاویدا قبال کی جانب سے جاری ہونے والی ایلوکیشن کے مطابق 16اکتوبر سے 31اکتوبر 2025ء کے دوران نیٹ میٹرنگ سروس کنکشنوں کی تنصیب کے لئے درکار تھری فیز میٹرز آپریشن سرکلوں کو فراہم کردئیے گئے ہیں۔ میپکو ملتان سرکل کو 343، خانیوال سرکل کو 141، ڈی جی خان سرکل کو 43، مظفرگڑھ سرکل کو 105، ساہیوال سرکل کو 186، بہاولپور سرکل کو 323، وہاڑی سرکل کو 110، رحیم یار خان سرکل کو 74اور بہاولنگر سرکل کو 80میٹرز کا اجراء کیاگیاہے۔