• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان افغانستان کو صحتمند تعلقات کی طرف بڑھنا چاہئے، انوار کاکڑ

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق نگراں وزیراعظم،سینیٹر انوار الحق کاکڑنے کہا کہ سردار داؤد کے زمانے سے ہی ہماری افغانستان سے متعلق پالیسیوں میں سقم موجود رہا ہے اور انہی خامیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور افغانستان کو صحتمند تعلقات کی طرف بڑھنا چاہئے ، میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام ہوگیاہے۔ اب ذہن میں یہ تشویش ہے کہ آگے جاکر کیا ہوگا۔ کیا وجہ ہے کہ افغانستان میں جو بھی حکومت آتی ہے، آنے سے پہلے وہ پاکستان کی دوست ہوتی ہے۔ اقتدارسنبھالنے کے بعد اس کی پاکستان کے ساتھ مخاصمت پیدا ہوجاتی ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر انوار الحق کاکڑنے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی خواہش ظاہر کی، لیکن ہماری پالیسیوں کے نفاذ میں تسلسل اور وضاحت کی کمی رہی۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ جب سوویت یونین نے افغانستان پر چڑھائی کی تو مجاہدین پاکستان کی طرف آئے، اور پاکستان نے ان کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے۔ 1979ء سے 1981ء تک کے دوران، ان کے مطابق، امریکہ کی براہِ راست فنڈنگ کے شواہد نہیں ملتے، اور اس وقت افغانستان میں مزاحمت محدود تھی۔

اہم خبریں سے مزید