• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ایران پر بمباری منافقت کا ثبوت ہے، ضیاء عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر شدید بمباری اس کی منافقت کا ثبوت ہے، امریکی صدر ایک طرف مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہے ہیں، دوسری جانب ایران میں شہری آبادی، اسپتالوں، تعلیمی اداروں پر حملے کر کے اقوام متحدہ کے منشور کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں جس پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،ان حالات میں پاکستان کی امن کی کوششوں کو برباد کیا جارہا ہے،موجودہ صورت حال میں بڑی طاقتوں کو کھل کر اسی طرح سامنے آنا ہوگا جیسے افغانستان میں امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روس کے خلاف مزاحمت کی تھی، یہ بات تعریف ہے کہ روس، چین، برطانیہ، اسپین اور جرمنی جیسی بڑی قوتوں نے امریکا اور اسرائیل کا ساتھ دینے سے انکار کردیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید