• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگیڈ پولیس کا مبینہ مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بریگیڈ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈ پولیس نے پریڈی اسٹریٹ گدھا موڑ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 24 سالہ معیز عرف ملنگی کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی ، گرفتار ملزم کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید