کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بورڈ امتحانات میں ای اسسمنٹ جیسے اہم نظام کے نفاذ کے سلسلے میں نویں جماعت سائنس کے مضامین کے اسٹینڈرڈائزڈ ماڈل پیپرز، ان کے روبرکس اور معیاری مثالی جوابات جاری کر دیے گئے ہیں، جو سوشل میڈیا پر دستیاب ہیں۔ اس بات کا اظہار ایک تقریب میں کیا گیا جو منگل کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو، چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو اور چیئرمین سندھ ٹیکنیکل بورڈ مشرف علی راجپوت سمیت مختلف تعلیمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ سندھ بھر میں ایک روزہ ماک امتحان کے تحت فزکس کا پرچہ جمعہ 3 اپریل کو صبح 9:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔