• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، فائرنگ، تھانے پر حملہ، دو جوان شہید، پولیس کی فائرنگ سےدو ہلاک

کوئٹہ/گنداواہ (اسٹاف رپورٹر/نامہ نگار) کوئٹہ میں فائرنگ اور تھانے پر حملہ ، دو جوان شہید، پولیس کی فائرنگ سےدو ہلاک،کوٹڑو پولیس تھانے پر حملہ تیسری بار کیا گیا، پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور اور راہگیر بچہ مارا گیا، دو حملہ آوروں سمیت سات زخمی،مشرقی بائی پاس پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایگل اسکواڈ کے دو جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں۔آئی جی ڈی ائی جیز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی پولیس کے مطابق خالق شہید تھانہ کے ایگل اسکواڈ کے اہلکار مشرقی بائی پاس پر موٹر سائیکلوں معمول کی گشت کررہے تھے کہ وہ جیسے ہی ملک شاہوانی روڈ پاکستان چوک کے قریب پہنچے موٹر سائیکل سوار دہشتگرد ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں دو جوان کانسٹیبل محمد نور اور کانسٹیبل محمد ایوب موقع پر ہی شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
ملک بھر سے سے مزید