• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان الحق صدیقی انتقال کر گئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان الحق صدیقی پیر کی رات انتقال کر گئے ، عرفان صدیقی سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور دو ہفتے سے وفاقی دارالحکومت کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جس کی وجہ سے 27 ویں ترمیم کے موقع پر اپنا ووٹ بھی نہیں دے سکے۔ مرحوم سابق وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے جو ہر اچھے برے وقت میں ساتھ رہے ، عمران خان دور حکومت میں گرفتار کئے گئے اور تھانہ کی حوالات میں بھی رہے۔مرحوم عرفان صدیقی کی نمازجنازہ آج منگل کو سہ پہر چار بجے ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید