کراچی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات ممکنہ طور پر غزہ استحکام فورس میں شامل نہیں ہوگا۔ اماراتی صدارتی مشیرکا کہنا تھا یو اے ای ابھی تک استحکام فورس کے لیے واضح فریم ورک نہیں دیکھ رہا۔العربیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونے کا منصوبہ نہیں رکھتا کیونکہ اس کے لیے کوئی واضح فریم ورک موجود نہیں، یہ بات ایک سینئر عہدیدار نے پیر کو کہی۔اماراتی صدارتی مشیر انور گرگش نے ابو ظہبی اسٹریٹجک ڈبیٹ فورم میں کہاکہ یو اے ای ابھی تک استحکام فورس کے لیے واضح فریم ورک نہیں دیکھ رہا، اور ایسی صورتحال میں ممکنہ طور پر اس فورس میں حصہ نہیں لے گا۔