کراچی (ذیشان صدیقی/ اخترعلی اختر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025ءکی رونقوں میں اضافہ، گیارہویں روز تھیٹر ʼErisychthonʼ میں بین الاقوامی فنکاروں کی پرفارمنس سے شائقین محظوظ۔ تفصیلات کے مطابق 11ویں روز "Global Harmony — Art as a Universal Language" کے عنوان سے نشست، "Latin American Shorts Showcase" میں 7 فلموں کی اسکریننگ، عالمی شہرت یافتہ DJ MIXWELL کی میوزک ورکشاپ اور West Midlands Stage Group کی جانب سے تھیٹر پلے ”Eurythmy“ پیش کیاگیا۔بین الاقوامی فنکاروں نے خصوصی شرکت کی۔ گفتگو کرنے والوں میں Eva Klesse(جرمنی )، Mixwell(گوئٹے مالا/کینیڈا)، Karen Houge (ناروے) اور کینیا Liboi شامل تھے جبکہ نشست کی نظامت کے فرائض کیف غزنوی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر DJ Mixwell نے کہاکہ کریمباساز مل کر ایک نوٹ بناتے ہیں جسے ہم محسوس کرتے ہیں۔ کینیا کی فنکارہLiboi نے کہاکہ میں اپنے آرٹ کے ذریعے پوری دنیا میں کینیا کو متعارف کروا رہی ہوں ۔ ناروے کی Karen Houge نے کہاکہ ہمیں ہارمونی ساز میں دو مختلف چیزوں کو تسلیم کرنا پڑتا ہے جہاں اپنے ردھم کو کنٹرول کرتے ہوئے اپنی توانائی کو پرفارمنس میں ڈھالنا ہوتا ہے۔ جرمنی کی Eva Klesseنے کہاکہ میوزک ایک زندگی ہے ، ہمیں ایک ساتھ سننا اور مشق کرنا ہوگی،میں اپنے موڈ ، حالات اور عوام کو دیکھ کر پرفارم کرتی ہوں۔ فلم اسکریننگ ”لاطینی امریکی مختصر فلم شو کیس“ میں 7 مختصر فلمیں پیش کی گئیں۔